ابنا: ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق منگھوپیر کے علاقے کواری کالونی میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز نے چھاپہ مارا،جس کے دوران دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا،مقابلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گرد مارے گئے، مارے گئے ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کے ہتھیار، دستی بم اور کئی جعلی شناختی کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت سعید اللہ اور اعظم محسود کے نام سے ہوئی ہے،جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ولی الرحمان گروپ سے تھا۔ترجمان رینجرز کے مطابق مارے گئے دہشت گرد اور ن کا گروپ دہشت گردی کی کئی واردتوں میں ملوث رہ چکے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/٭۔٭
31 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 491483
کراچی میں منگھوپیر کے علاقے کواری کالونی میں رینجرز سے مبینہ مقابلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو کمانڈر مارے گئے۔